صوابی‘ جعلی کرنسی تبدیل کرنیوالا گرفتار‘ 53 ہزار برآمد

صوابی‘ جعلی کرنسی تبدیل کرنیوالا گرفتار‘ 53 ہزار برآمد

  

صوابی(بیورورپورٹ) ٹوپی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران جعلی کرنسی تبدیل کرنے والے ملزم کو 53ہزار جعلی کرنسی سمیت موقع پر گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او ٹوپی سب انسپکٹر نیاز علی اور سب انسپکٹر فضل ربی خان بمع نفری پولیس گشت پر تھے کہ اطلاع ملی کہ زروبی بازار میں ایک مشکوک شخص منیر نامی شخص کے کریانہ دکان سے چائے اور دیگر سامان خرید کر ہزار روپے کا جعلی نوٹ پیش کیا اس اطلاع پرفوری کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو حسب ضابطہ گرفتار کر لیا۔تلاشی کے دوران اُس کے جیب سے ہزار ہزار کے 53 نوٹ برآمد کر لئے گئے۔نوٹوں کی جانچ پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ کرنسی جعلی ہے۔جو کہ زروبی بازار میں عوام کو بیوقوف بناکر اصل کرنسی کے بدلے تبدیل کی جانی تھی۔ملزم کے خلاف جرم 489 B/cمقدمہ درج رجسٹرڈ ہوکر تفتیش جاری ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -