شاہ محمود قریشی اور بیرسٹر فروغ نسیم کا لاہور بارکوایک کروڑ روپے کا چیک

شاہ محمود قریشی اور بیرسٹر فروغ نسیم کا لاہور بارکوایک کروڑ روپے کا چیک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار) لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر جی اے خان طارق نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سابق وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران حکومتی عہدے داروں نے یقینی دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وکلا ء کے خلاف کسی قسم کی قوانین میں ترمیم نہیں ہوں گی،ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور بیرسٹر فروغ نسیم نے لاہور بار کے صدر جی اے خان طارق کو ایک کروڑ روپے کا چیک بھی دیا،اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت وکلا ء کی فلاح و بہبود کے لیے موثر اقدامات کررہی ہے جبکہ سابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ وکلا ء ہمارا حصہ ہیں،خود ایک وکیل ہوں بار کے ساتھ مل کرقانون کی حکمرانی کے لئے کام کرتے رہے گے۔صدر لاہور بار نے حکومتی عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا ہے کہ قانونی حق کے لئے وکلا ء حکومت کے ساتھ ہیں،اس موقع پر صدر لاہور بار جی اے خان طارق،جنرل سیکرٹری ریحان خاں،سلطان محمود شامل تھے۔
ملاقات