کورونا سے مزید 100افراد جاں بحق، سندھ میں ریکارڈ 74اموات

کورونا سے مزید 100افراد جاں بحق، سندھ میں ریکارڈ 74اموات

  

اسلام آباد، لاہور، کراچی کوئٹہ، پشاور (سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں)ملک میں پیر کے روز کورونا وائرس کے 2741 نئے کیسز اور 100 اموات رپورٹ ہوئیں اسی طرح مزید 2 ہزار 783 مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے۔ پیر کوصوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 1539 مریضوں اور 74 اموات کی تصدیق ہوئی۔اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے ایک ہزار 539 کیسز کی تصدیق کے بعد صوبے میں وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 81 ہزار 985 ہوگئی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس سے ریکارڈ 74 مریضوں کے انتقال کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد ایک ہزار 343 ہوگئی۔صوبہ پنجاب میں حیرت انگیز طور پر گزشتہ روز کے اعدادو شمار کے مقابلے میں نصف سے کم یعنی 576 کورونا کیسز اور 8 اموات رپورٹ ہوئیں۔سرکاری سطح پر اعداد و شمار بتانے کے لیے قائم پورٹل کے مطابق صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 74 ہزار 778 ہوگئی۔اس کے علاوہ صوبے میں مزید 8 افراد زندگی کی بازی ہار گئے یوں اب تک 1681 مریض اس وبا کے سبب لقمہ اجل بنے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس نے مزید 248 افراد کو متاثر کیا جبکہ 5 افراد کی جان لے لی۔اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثر ہونے والے ان افراد کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 12 ہزار 643 تک پہنچ گئی۔علاوہ ازیں وہاں مزید 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور اموات کی مجموعی تعداد 122 سے بڑھ کر 127 ہوگئی۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کورونا کے 337 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 26 ہزار 115 ہوگئی۔صوبے میں مزید 13 مریض جان کی بازی ار گئے جس کے بعد یہاں وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 935 ہوگئی ہے۔گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں 19 نئے کیسز کا اضافہ ہوا۔ادھر آزاد کشمیر میں مزید 22 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئیدوسری طرف دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1کروڑ2 لاکھ44ہزارتک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ4 ہزار410ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 41 لاکھ 85ہزار 953 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 877 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 55 لاکھ53 ہزار495 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 28 ہزار 437افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 26 لاکھ 37 ہزار 77ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 14 لاکھ 15ہزار 184 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 825 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 لاکھ 93 ہزار 456کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 45 ہزار 254 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 57 ہزار 568زندگیاں نگل چکا ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 9 ہزار 73 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 34 ہزار 437 ہو چکی ہے۔بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافیکے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے، جہا ں کورونا سے 16 ہزار 487 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 197ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 550ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 151ہو چکی ہے۔برطانیہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 900 مریض سامنے آگئے جبکہ 36 افراد جان سے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 43 ہزار 514 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 250 سے زائد ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 99 لاکھ 33 ہزار 964 تک جا پہنچی ہے جبکہ موذی وائرس کے باعث ہلاکتیں 4 لاکھ 97 ہزار 530 ہو گئیں

کورونا ہلاکتیں

اسلام آباد (آئی این پی) وزارت داخلہ نے عید الاضحی کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی کو سیل رکھنے کی ضلعی انتظامیہ کی بھیجی گئی تجویز مسترد کردی ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی وزارت داخلہ کو عید الاضحی کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی کو سیل رکھنے کی تجویز دی تھی جسے مسترد کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ مویشی منڈی لگانے پر پابندی کی تجویز بھی مسترد کردی گئی ہے۔وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ بڑے پیمانے پر منڈی مویشی کے بجائے ایس او پیز کے مطابق جانور خریداری کی لوگوں کو اجازت دی جائے۔ عید الاضحی پر ایس او پیز کے تحت لوگوں کو قربانی کی اجازت دی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ لاہور نے دکانداروں اور ٹرانسپورٹرز کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے حوالے سے گزشتہ روز کی کی رپورٹ جاری کر دی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 1520 دکانوں اور پپلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا گیا اور 152 دکانوں پر خلاف ورزی پائی گئی۔35دکانوں کو سیل کیا گیا۔ خلاف ورزی پر 117 گاڑیوں کو بند کیا گیا.۔انہوں نے کہا کہ44 ہزار 300 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی دکانوں کو سیل جبکہ ٹرانسپورٹرز کے چالان کئے جا رہے ہیں۔سکھرمیں حکومتی واضع احکامات کے باوجود ایس او پیز خلاف ورزیاں جاری، تجارتی وکاروباری مراکز سمیت سڑکوں پر بھی ایس او پیز مکمل نظر انداز، کیا جا رہا ہے کوونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ملک کے دیگر شہروں کی طرح سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں بھی ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن رہنے کیبعد پیر کو لاک ڈاون میں نرمی اور حکومت سندھ کے واضع احکامات کے باوجود سکھر میں پیر کے روز کاروباری و تجارتی مرکز سمیت چھوٹی بڑی دکانیں کھلتے ہی عوام کا رش امنڈ آیا لاک ڈاؤن ایس اوپیز کے تحت شہر میں مختلف علاقوں میں تاجر برادری،دکانداروں کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری رہی کورونا وائرس کی وجہ سے سیل ہونے والے لیسکو نے تمام دفاتر کو عام صارفین کے لئے کھول دیا ہے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی متعدد سب ڈویژنز میں تعینات ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد کئی دفاتر کو سیل کیا گیاکورونا کی وجہ سے واپڈا ٹاؤن، جیا بگا، سمن آباد، پریم نگر، امین پارک سب ڈویژن سمیت دیگر کو سیل کیا گیا تھااسی طرح ایکسین بادامی باغ اور راوی روڈ ڈویژن کے دفاتر کو بھی کیس سامنے آنے پر سیل کردیا گیا تھا،تاہم پیپکو کی پالیسی کے مطابق تمام دفاتر کو دو روز تک مسلسل ڈس انفیکٹڈ کرنے کے بعد لیسکو کیسیل دفاتر کو عام صارفین کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن

مزید :

صفحہ اول -