سندھ حکومت نے طے کر لیا اب وفاق کیلئے ٹیکس جمع نہیں کرینگے: مراد علی شاہ 

سندھ حکومت نے طے کر لیا اب وفاق کیلئے ٹیکس جمع نہیں کرینگے: مراد علی شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم اب وفاق کے لیے ٹیکس جمع نہیں کرینگے۔وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وفاق نے ہمیں آئین کے تحت ٹیکس جمع کرنے کا اختیار دیا ہے لیکن ہم اب وفاق کے لیے ٹیکس جمع نہیں کرینگے اوراس متعلق میں نے وزیرایکسائز کوکہا ہے کہ ٹیکس جمع نہ کرنے سے متعلق آگاہ کردیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ٹڈی دل کا مسئلہ دوسرا بڑا مسئلہ ہے، ٹڈی دل سے متعلق قومی ایکشن پلان وزیراعلی نے بنایا ہے۔ سپرے وفاق کا کام ہے، وفاق نے ٹڈی دل کے مسئلے پرصوبوں کوتنہا چھوڑدیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ شدید دکھ کے ساتھ بتارہا ہوں کہ 74 مریض انتقال کرگئے۔ 92 مریض وینٹی لیٹرزپرہیں، اس وقت 660 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں 8464 نمونے ٹیسٹ کیے گئے جن میں 1539 نئے کورونا وائرس میں مبتلا مریض ظاہرہوئے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملے سے متعلق کہا کہ یہ واقعہ ملکی سلامتی اورمعیشت پر حملے مترادف ہے، واقعے کی مکمل تفصیلی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔
مراد علی شاہ

مزید :

صفحہ اول -