حملہ کرنیوالے دہشت گرد ایرانی بلوچ تھے،عقیل کریم ڈھیڈی

حملہ کرنیوالے دہشت گرد ایرانی بلوچ تھے،عقیل کریم ڈھیڈی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف تاجر اور اسٹاک بروکر عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنیوالے دہشت گرد ایرانی بلوچ تھے، بھاری اسلحہ کی ساتھ 4 دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا تاہم حملے کے دوران اور بعد بھی مارکیٹ معمول پر ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف تاجر اور اسٹاک بروکر عقیل کریم ڈھیڈی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ حملہ کرنے والے دہشت گرد ایرانی بلوچ تھے،اسٹاک ایکسچینج کو 5 سال سے تھریڈز تھیں، سیکیورٹی عملے نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا۔عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ بھاری اسلحہ کیساتھ 4دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا، رینجرز، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو سلام پیش کرتا ہوں، اسٹاک ایکسچینج میں کام معمول کے مطابق جاری رہا، حملے کے دوران اور بعد بھی مارکیٹ معمول پر ہے۔

مزید :

صفحہ اول -