ہماری اپنی سیکیورٹی نے بہت اچھا رد عمل دیا،ایم ڈی اسٹاک ایکس چینج

ہماری اپنی سیکیورٹی نے بہت اچھا رد عمل دیا،ایم ڈی اسٹاک ایکس چینج

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کہاہے کہ اسٹاک مارکیٹ پر حملے کے وقت ہماری اپنی سیکیورٹی نے بہت اچھا رد عمل دیا جب کہ پولیس اور رینجرز نے فوری کارروائی کرکے صورتحال کو قابو کرلیا۔انہوں نے بتایا کہ کورونا کی وجہ سے لوگوں کی تعداد کم تھی ورنہ عام حالات میں 5 سے 6 ہزار افراد موجود ہوتے ہیں۔فرخ خان کا کہنا تھا کہ صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے اور حملے کی وجہ سے ٹریڈنگ ایک منٹ کے لیے بھی نہیں رکی۔ڈائریکٹر اسٹاک ایکسچینج عابد علی حبیب نے میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ دہشتگرد پارکنگ ایریا میں آئے اور اندھا دھند فائرنگ کی، ہمارے گارڈز نے دہشتگردوں سے مزاحمت کی۔عابد علی حبیب نے بتایا کہ دہشتگردوں نے اسٹاک ایکسچینج کے گراؤنڈ اور ٹریڈنگ ہال میں بھی فائرنگ کی جس سے بھگدڑ مچ گئی اور لوگ آس پاس کی عمارتوں میں گھس گئے۔انہوں نے کہاکہ تقریبا 200 میں سے 150 ممبران کے پرائمری دفاتر اسٹاک ایکسچینج میں موجود ہیں، ہم نے واقعے کے بعد خود کو دفاتر میں بند کرلیا۔

مزید :

صفحہ اول -