شمالی وزیرستان میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام  

    شمالی وزیرستان میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) سکیورٹی اداروں نے پشاور کے نواحی علاقے شاہ پور میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے زیر تعمیر مکان سے 2 خود کش جیکٹس اور بارودی مواد برآمد کر لیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق نامعلوم دہشتگرد کارروائی سے قبل ہی روپوش ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مکان سے 4 دستی بم، 4 کلو بارود، پرائما کارڈ اور بال بیرنگ بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے شہر میں تخریب کاری کے لئے بارودی مواد تیار کر رکھا تھا۔ منصوبہ ساز دہشت گردوں کا سراغ لگا لیا گیا ہے جنہیں جلد گرفت میں لے لیا جائے گا۔علاوہ ازیں شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔ڈی ایس پی اعظم خان کے مطابق دہشت گردوں نے تحصیل سپین وام میں پاک افغان بارڈرکے قریب ٹی ٹی مداخیل کے علاقے میں قائم پولیس پوسٹ پر حملہ کیا مگر پولیس نے بھرپور اور بروقت جوابی کارروائی کرکے اسے ناکام بنادیا۔حملے میں پولیس فورس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور دہشتگرد قریبی پہاڑوں میں فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے سکیورٹی اداروں کا مشترکہ گشت جاری ہے۔
پشاور حملہ ناکام

مزید :

صفحہ اول -