کورونا وائرس ملک کیلئے آفت، ابھی غلطیوں کی انکوائری کا وقت درست نہیں

کورونا وائرس ملک کیلئے آفت، ابھی غلطیوں کی انکوائری کا وقت درست نہیں

  

لندن (این این آئی)برطانیہ کے وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس کو ملک کے لیے آفت قرار دیا ہے مگر اصرار کیا ہے کہ یہ مبینہ غلطیوں کی انکوائری کا درست وقت نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ ایک آفت ہے۔ ہمیں لگی لپٹی رکھے بغیر کہنا چاہیے۔ میرا مطلب ہے کہ یہ اس ملک کے لیے ایک برا خواب ہے اور ملک ایک بدترین صدمے سے گزرا ہے۔بورس جانسن جنھوں نے خود بھی کووڈ 19 کے باعث انتہائی نگہداشت میں وقت گزارا تھا، نے کہا کہ حکومت پر تمام ہلاک شدگان اور متاثرہ افراد کی طرف سے یہ پتا چلانے کی ذمہ داری ہے کہ کب کیا غلط ہوا۔انہوں نے کہاکہ میں اس چیز کو سمجھتا ہوں اور ہم ایسا کریں گے۔ مجھے لگتا ہے کہ اس کے لیے یہ درست وقت نہیں ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ اس وقت اتنی بڑی تعداد میں سرکاری وقت اس پر صرف کرنے کا درست وقت ہے۔لیکن ہم مسلسل نئے سبق سیکھ رہے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم

مزید :

صفحہ اول -