پٹرول پر لیوی اور سرچارج غیر قانونی، بلیک منی کووائٹ کرنے کا راستہ کھل گیا: نوید قمر 

پٹرول پر لیوی اور سرچارج غیر قانونی، بلیک منی کووائٹ کرنے کا راستہ کھل گیا: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پر سب سے زیادہ غیر سنجیدگی دکھائی گئی، حکومت نے اپنی ضروریات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں،سرچارج اور لیوی غیر آئینی اقدامات ہیں،ٹیکسز سرچارج اور لیوی لگانے کا اختیار واپس پارلیمنٹ کو دیا جائے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نوید قمر نے کہاکہ کورونا کیخلاف ساری کارروائی ایک تھیٹر بن کر رہ گیا ہے،یہاں سماجی فاصلوں کا خیال نہیں رکھا جارہا۔حکومت لیوی سمیت تمام ٹیکسز کا اختیار اپنے پاس لے گئی ہے یہاں ہم خواہ مخواہ میں اٹھتے بیٹھے ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اوگرا کے کہنے پر نہیں بڑھائی گئی،حکومت نے اپنی ضروریات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں۔ سرچارج اور لیوی غیر آئینی اقدامات ہیں،ٹیکسز سرچارج اور لیوی لگانے کا اختیار واپس پارلیمنٹ کو دیا جائے۔ سید نوید قمر نے کہاکہ کاشتکاروں نے پیسٹی سائیدز کھادوں پر ٹیکسز کی کمی کی امید لگائی ہوئی تھی،پیسٹی سائیڈز اور کھادوں پر ٹیکس لگا دیا گیا۔پٹرول کی قیمت بڑہے گی تو سیلز ٹیکس بھی بڑہے گا دیگر ٹیکسز بھی بڑہیں گے،لیوی ٹیکس غیر قانونی ہے فنانس بل سے ان خرافات کو نکالنا چاہیے تھا۔عوام کو بجٹ سے بہت امیدیں وابستہ تھیں،کاشتکاروں کو امید تھی،بجٹ میں ٹیکسز میں کمی ہوگی۔ حکومت نے بلیک منی کو وائٹ کرنے کا راستہ کھول دیا ہے۔
نوید قمر

مزید :

صفحہ آخر -