یورپ کے سب سے بڑے طیارہ ساز ادارے ایئربس نے پروڈکشن میں کمی کا اعلان کر دیا

یورپ کے سب سے بڑے طیارہ ساز ادارے ایئربس نے پروڈکشن میں کمی کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برسلز (این این آئی)یورپ کے سب سے بڑے طیارہ ساز ادارے ایئربس نے اپنی پروڈکشن میں آئندہ دو برسوں کے لیے 40 فیصد کمی لانے کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اعلان کورونا کی وبا کے سبب ایوی ایشن انڈسٹری کے بحران کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ ایئربس کے سربراہ گیوم فری کے بقول اس دوران سب سے زیادہ فروخت ہونے والے طیارے اے 320کے صرف چالیس جہاز ماہانہ تیار کیے جائیں گے۔ جرمن اخبار کو فری نے یہ بھی بتایا کہ وہ جولائی میں ملازمتوں میں کمی کا بھی اعلان کریں گے۔
ائیر بس

مزید :

صفحہ آخر -