علامہ طالب جوہری کی رحلت ہمارے لیے باعث غم ہے،بہرام کیان

علامہ طالب جوہری کی رحلت ہمارے لیے باعث غم ہے،بہرام کیان

  

کراچی (پ ر)خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کے ڈائریکٹر بہرام کیان نے پاکستان کے عظیم مفکر، بزرگ عالم دین،شعلہ بیان خطیب، معتبرشاعراور دانشورعلامہ طالب جوہری کی وفات پران کے تمام سوگواروں اور اہل خانہ کے نام تعزیتی پیغام میں گہرے دکھ اورر نج کااظہار کرتے ہوئے کہا تخلیقی فکرو اندیشہ کے حامل عظیم دانشور، مایہ ناز خطیب مرحومحج الاسلام والمسلمین علامہ طالب جوہری کی رحلت ہم سب کے لئے نہایت غم و اندوہ کا باعث بنی۔مرحوم ومغفور نے اپنی قیمتی عمربہت سارے بزرگ علما ئے دین اور عالم اسلام کی مشہور و برگزیدہ شخصیات کی صحبت و رفاقت میں گذاری۔ انہوں نے مرحوم آیت اللہ العظمی ابوالقاسم خویی اور مرحوم آیت اللہ شہید باقر الصدر(رحمتاللہ علیہما) جیسے اپنے وقت کے شہرہ آفاق اساتیدسے کسب فیض کیا۔بے شک وحدت اسلامی کیلئے مرحوم حج الاسلام والمسلمین علامہ طالب جوہری کی انتھک کوششیں، نیزقرآنی معارف، رسول اکرم(ص) اوراہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کی اشاعت و ترویج کیلئے بہترین کتابوں کی شکل میں انھوں نے جوقیمتی سرمایہ چھوڑاہے وہ ان کی زندگی کے زرین اوراق کا باعث افتخارحصہ ہے۔ یقینا یہ گرانقدر سرمایہ،تشنگان علم ومعرفت کو چراغ راہ کی حیثیت سے ہمیشہ روشنی بخشتا رہے گا۔خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران ان فقیدالمثال مفکر اسلام اور عالم ربانی کی وفات پران کے تما م سوگواروں، اہل خانہ اور خاص طور پر ان کے محترم فرزندان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے اورخداوند تعالی کی درگاہ میں مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کیلئے دعاگو ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -