کورونا وائرس کی وجہ سے ایک اور انٹرنیشنل کرکٹ سیریز ملتوی

کورونا وائرس کی وجہ سے ایک اور انٹرنیشنل کرکٹ سیریز ملتوی
کورونا وائرس کی وجہ سے ایک اور انٹرنیشنل کرکٹ سیریز ملتوی

  

میلبورن(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کی وجہ سے ایک اور انٹرنیشنل کرکٹ سیریز ملتوی ہو گئی،عالمی وبا کے باعث اگست میں شیڈول زمبابوے کا دورہ آسٹریلیا ملتوی کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کو 9سے 15 اگست کے دوران آسٹریلیا سے3 ون ڈے کھیلنا تھے،کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ سیریز کے التوا میں بائیو سیکیور ماحول کی فراہمی اورمتعدد معاملات پر غور کیا گیا ہے،زمبابوے سے سیریز ملتوی ہونے کے بعد آسٹریلیا ستمبر میں انگلینڈ سے سیریز کیلئے پرامیدہے۔

مزید :

کھیل -