سٹاک ایکس چینج پر حملے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج

سٹاک ایکس چینج پر حملے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج
سٹاک ایکس چینج پر حملے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی سٹاک ایکس چینج پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

کراچی سٹاک ایکس چینج پر حملے کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی، ایکسپلوزو ایکٹ، قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں ملزمان سے ملنے والی سب مشین گنز کے نمبرز درج ہیں، مقدمہ میں کراچی سٹاک ایکس چینج سے قبضے لیے گئے دو موبائل فونز کا بھی اندارج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق قبضے میں لیے گئے موبائل فونز میں سے ایک موبائل فون اینڈرائڈ جبکہ ایک سادہ موبائل فون تھا۔سٹاک ایکس چینج پر دہشت گرد حملے میں چاروں دہشت گردوں کو مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا جبکہ حملے میں ایک پولیس افسر اور 3 سیکیورٹی گارڈ شہید اور 2 سیکیورٹی گارڈز سمیت 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -