پٹرولیم مصنوعات کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کیخلاف آج سماعت ہوگی

پٹرولیم مصنوعات کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کیخلاف آج سماعت ہوگی
پٹرولیم مصنوعات کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کیخلاف آج سماعت ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پٹرولیم مصنوعات کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کیخلاف آج سماعت ہوگی،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کریں گے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر آج سماعت ہوگی،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس قاسم خان جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کریں گے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ حکومت نے نوٹیفکیشن کے ذریعے راتوں رات پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ،عدالت نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری چیئرپرسن اورگراکو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے ،عدالت نے سیکرٹری پٹرولیم ،ہوم سیکرٹری پنجاب اورڈی سی لاہور سمیت دیگر کو بھی طلب کررکھا ہے ۔