لاہور میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 8 افراد زخمی

لاہور میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 8 افراد زخمی
لاہور میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 8 افراد زخمی

  

لاہو (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے قینچی میں گرڈ اسٹیشن کے اندر زیر تعمیر عمارت گرنے سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔جیو نیوز کے مطابق قینچی کے علاقے میں قائم گرڈ اسٹیشن کے اندر ملازمین کے لیے رہائشی عمارت تعمیر کی جارہی تھی کہ اچانک چھت گر نے سے ملبے تلے دب کر 8 مزدور زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ملبے سے نکالا اور 5 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دے کر فارغ کردیا جب کہ 3 زخمیوں کو جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -