اسلام آبادمیں مندر کی تعمیر فوری روکنے کی استدعا مسترد،حکم امتناع کی درخواست پر نوٹس جاری

اسلام آبادمیں مندر کی تعمیر فوری روکنے کی استدعا مسترد،حکم امتناع کی ...
اسلام آبادمیں مندر کی تعمیر فوری روکنے کی استدعا مسترد،حکم امتناع کی درخواست پر نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں مندر کی تعمیر رکوانے سے متعلق درخواست پر سی ڈی اے سے جواب طلب کرلیاگیا، عدالت نے مندرکی تعمیرفوری روکنے کی استدعامستردکرتے ہوئے حکم امتناع کی درخواست پربھی نوٹس جاری کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں وفاقی دارالحکومت میں مندر کی تعمیر رکوانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ سیکٹرایچ 9میں مندرکی تعمیرکےلئے دی گئی زمین واپس لی جائے،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ اقلیتوں کے مکمل حقوق ہیں،ان کابھی خیال رکھنا ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ سی ڈی اے بتائے کہ کیاایچ نائن میں مندرماسٹر پلان کاحصہ ہے یا نہیں؟،عدالت نے سی ڈی اے کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے مندرکی تعمیرفوری روکنے کی استدعامستردکرتے ہوئے حکم امتناع کی درخواست پربھی نوٹس جاری کردیا۔