محکمہ آبپاشی خوردبرد کیس میں انجینئرامتیاز اکبر بھٹی سمیت 8 ملزموں کی درخواست ضمانتوں میں توسیع

محکمہ آبپاشی خوردبرد کیس میں انجینئرامتیاز اکبر بھٹی سمیت 8 ملزموں کی ...
محکمہ آبپاشی خوردبرد کیس میں انجینئرامتیاز اکبر بھٹی سمیت 8 ملزموں کی درخواست ضمانتوں میں توسیع

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اینٹی کرپشن کورٹ لاہورنے محکمہ آبپاشی خوردبرد کیس میں انجینئرامتیاز اکبر بھٹی سمیت 8 ملزموں کی درخواست ضمانتوں میں توسیع کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اینٹی کرپشن کورٹ لاہورمیں محکمہ آبپاشی کے افسروں کی ڈیزل کی مد میں سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت ہوئی،اینٹی کرپشن کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاہے کہ امتیاز اکبر نے دیگر افسروں کی ملی بھگت سے ڈیزل کی خریداری کی مد میں خوردبردکی ،امتیاز اکبر سمیت دیگر افسروں نے سرکاری خزانے کو 2 کروڑ کا نقصان پہنچایا،عدالت ملزموں کی ضمانت خارج کرکے گرفتار کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے انجینئرامتیاز اکبر بھٹی سمیت 8 ملزموں کی درخواست ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کرلی ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -