پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اموات میں حیران کن اضافہ

پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اموات میں ...
پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اموات میں حیران کن اضافہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک میں کورونا وائرس کے وارجاری ہیں اور گزشتہ روز مزید 2846 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 118 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 20 ہزار 930 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 2846 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 9 ہزار 377ہو گئی ہے جبکہ 118 افراد دم توڑ گئے ہیں اور اموات 4 ہزار 304 ہو گئیں ہیں تاہم 98 ہزار 503 افراد اب تک صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔

سب سے زیادہ کیسز

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 81 ہزار 985 کیسز سندھ میں سامنے آئے ہیں جبکہ پنجاب میں 75 ہزار 501، بلوچستان میں 10 ہزار 426، کے پی کے میں 26 ہزار 115، اسلام آباد میں 12 ہزار 775 ، گلگت بلتستان میں 1470اور آزاد کشمیر میں اب تک 1065 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔

سب سے زیادہ اموات

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 118 افراد دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 4304 ہو گئی ہے ،سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہو چکی ہیں جہاں تعداد 1727 ہو گئی ہے جبکہ سندھ میں 1343،کے پی کے میں 935، اسلام آباد میں 128، گلگت بلتستان میں 24، بلوچستان میں 119 اور آزاد کشمیر میں 28 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

صحت یاب ہونے والے مریض

کورونا وائرس سے اب تک 98 ہزار 503 افرادصحت یا ب ہو چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ 45 ہزار 616 افراد کا تعلق سندھ سے ہے جبکہ پنجاب میں 27 ہزار 147، کے پی کے میں 12 ہزار 626، اسلام آباد میں 7 ہزار261 ،گلگت بلتستان میں ایک ہزار 117، بلوچستان میں چار ہزار 197اور آزاد کشمیر میں 539 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -کورونا وائرس -