انٹر بینک میں ڈالر مہنگا لیکن گزشتہ روز سٹاک ایکسچینج میں حملے کے بعد آج کاروبار کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے

انٹر بینک میں ڈالر مہنگا لیکن گزشتہ روز سٹاک ایکسچینج میں حملے کے بعد آج ...
انٹر بینک میں ڈالر مہنگا لیکن گزشتہ روز سٹاک ایکسچینج میں حملے کے بعد آج کاروبار کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں گزشتہ روز چار دہشتگردوں نے سٹاک ایکسچینج پر حملہ کیا لیکن سیکیورٹی گارڈز اور پولیس اہلکاروں نے انہیں داخلی راستوں پر ہی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے روک لیا اور مار گرایا تاہم حملے کے باعث چند لمحوں کیلئے سٹاک مارکیٹ میں گراوٹ آئی لیکن اس کے بعد معمول کا کام شروع اور کچھ ہی دیر میں مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ۔

تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں کاروبار گزشہ روز 34 ہزار 181 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آج کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر بعد ہی 100 انڈیکس میں مثبت رجحان پیدا ہوتا دکھائی دیا جس پر کاروباری افراد اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں ۔100 انڈیکس اس وقت 69 پوائنٹس کی بہتری کے ساتھ 34 ہزار 251 پوائنٹس پر آ گیاہے اور امید کی جارہی ہے کہ آج اس میں مزید اضافہ دیکھنے میں آ سکتا ہے ۔

دوسری جانب آج انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر بھی 12 پیسے مہنگا ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 168 روپے 30 پیسے میں فروخت ہو رہاہے ۔

دوسری جانب آج ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث بھی معیشت کو شدید دباﺅ کا سامنا ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 20 ہزار 930 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 2846 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 9 ہزار 377ہو گئی ہے جبکہ 118 افراد دم توڑ گئے ہیں اور اموات 4 ہزار 304 ہو گئیں ہیں تاہم 98 ہزار 503 افراد اب تک صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔

مزید :

بزنس -