وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا آج پنجاب اسمبلی میں خطاب کافیصلہ ،اہم اعلان کریں گے

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا آج پنجاب اسمبلی میں خطاب کافیصلہ ،اہم اعلان کریں گے
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا آج پنجاب اسمبلی میں خطاب کافیصلہ ،اہم اعلان کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آج پنجاب اسمبلی میں خطاب کافیصلہ کیا ہے،وزیراعلیٰ ضمنی بجٹ کی منظوری کے بعد ایوان سے خطاب کریں گے ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے متعلق فیصلے کاباضابطہ اعلان کریں گے ۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ارکان اسمبلی کے مسائل جلد حل کرنے کی یقینی دہانی کرائی ۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے، منتخب نمائندوں کی مشاورت سے عوام کی ترقی و خوشحالی کے پروگرام پر عملدرآمد کیاجائے گا،ماضی میں ذاتی نمائش کیلئے منصوبوں پر قومی وسائل ضائع کئے گئے ،انہوں نے کہاکہ سرکاری خزانے کی پائی پائی کے امین ہیں کسی کو لوٹ مار نہیں کرنے دیں گے ۔