پٹرول بحران کاذمہ دارقانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا،وزیراعظم بتائیں اوگراکیخلاف کیااقدامات کیے گئے؟،لاہورہائیکورٹ کے کیس میں ریمارکس

پٹرول بحران کاذمہ دارقانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا،وزیراعظم بتائیں ...
پٹرول بحران کاذمہ دارقانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا،وزیراعظم بتائیں اوگراکیخلاف کیااقدامات کیے گئے؟،لاہورہائیکورٹ کے کیس میں ریمارکس

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پٹرول بحران کیخلاف درخواست پر ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ پٹرول بحران کاذمہ دارقانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا،وزیراعظم بتائیں اوگراکیخلاف کیااقدامات کیے گئے؟،کیوں نہ حکومتی اوراپوزیشن ارکان پرمشتمل کمیٹی قائم کردی جائے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں پٹرول بحران کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،اٹارنی جنرل،چیئرپرسن اوگراعظمیٰ عادل ،سیکرٹری پٹرولیم اورایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔پرنسپل سیکرٹری کے پیش نہ ہونے پرچیف جسٹس ہائیکورٹ برہم ہو گئے،عدالت نے کہاکہ اٹارنی  جنرل پیش نہ ہوتے توتوہین عدالت کانوٹس جاری کرتے،عدالت نے استفسار کیاکہ پٹرول کی قلت پراوگرانے کیااقدامات کیے ہیں؟، عدالت نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیاکہ کیاوزیراعظم نے کوئی پالیسی ترتیب دی ہے؟۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ پٹرول بحران کاذمہ دارقانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا،عدالت نے استفسار کیا کہ حکومت بتائے ایسے بحران کے خاتمے کیلئے کیااقدامات ہورہے ہیں؟،وزیراعظم بتائیں اوگراکیخلاف کیااقدامات کیے گئے؟۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہاکہ ملک میں پٹرول کابہت بڑابحران آیا،کیوں نہ حکومتی اوراپوزیشن ارکان پرمشتمل کمیٹی قائم کردی جائے،کمیٹی ذخیرہ اندوزی،بحران،قیمتوں سے متعلق رپورٹ تیارکرے،کمیٹی رپورٹ پارلیمنٹ اورعدالت پیش کردی جائے۔

چیف جسٹس قاسم خان نے کہاکہ دوسراحل یہ ہوسکتا ہے عدالت کمیشن مقررکردے،بہت ساری تحقیقات ہونی ہیں،یہ حساس معاملہ ہے، عدالت نے کیس کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی کردی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -