سندھ ہائیکورٹ،چینی انکوائری کمیشن کی رپورٹ کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی ،وفاقی حکومت اوردیگرکورپورٹ پرعملدرآمدسے روکنے کاحکم برقرار

سندھ ہائیکورٹ،چینی انکوائری کمیشن کی رپورٹ کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی ...
سندھ ہائیکورٹ،چینی انکوائری کمیشن کی رپورٹ کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی ،وفاقی حکومت اوردیگرکورپورٹ پرعملدرآمدسے روکنے کاحکم برقرار

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے چینی انکوائری کمیشن کی رپورٹ کیخلاف درخواست پر سماعت نمائندہ اٹارنی جنرل کی استدعا پر ملتوی کردی،تاہم وفاقی حکومت اوردیگرکورپورٹ پرعملدرآمدسے روکنے کاحکم برقرار رکھا۔عدالت نے کہا کہ درخواست گزار شوگر ملز کیخلاف آئندہ سماعت تک کسی قسم کی کارروائی نہ کی جائے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں چینی انکوائری کمیشن کی رپورٹ کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،نمائندہ اٹارنی جنرل نے کہاکہ کمیشن سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست زیرسماعت ہے،سپریم کورٹ سے فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کی جائے۔

عدالت نے درخواست پرسماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی تاہم وفاقی حکومت اوردیگرکورپورٹ پرعملدرآمدسے روکنے کاحکم برقرار رکھا۔عدالت نے کہا کہ درخواست گزار شوگر ملز کیخلاف آئندہ سماعت تک کسی قسم کی کارروائی نہ کی جائے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -