نیب کارینٹل پاورکرپشن کیس فیصلہ چیلنج کرنے کااعلان

نیب کارینٹل پاورکرپشن کیس فیصلہ چیلنج کرنے کااعلان
نیب کارینٹل پاورکرپشن کیس فیصلہ چیلنج کرنے کااعلان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے رینٹل پاورکرپشن کیس فیصلہ چیلنج کرنے کااعلان کردیا،نیب اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ راجہ پرویزاشرف سمیت تمام ملزمان کی بریت کوچیلنج کریں گے، راجہ پرویزاشرف سمیت تمام ملزمان کیخلاف شواہد موجودہیں۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت اسلام آبادنے پیراں غائب رینٹل پاور کرپشن کیس میں8 ملزمان کوبری کردیاہے،عدالت نے راجہ پرویزاشرف ،شوکت ترین کی بریت کی درخواستیں منظورکرلیں اوراسماعیل قریشی،شاہد رفیع،طاہربشارت،سلیم عارف،چودھری عبدالقدیراوراقبال علی شاہ کو بھی بری کردیاہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -