فواد چودھری کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا مستقل وزیر بنا دینا چاہئے،اللہ کرے جوسینی ٹائزر، ماسک اور وینٹی لیٹرزبنائے ہیں وہ آپ کی طرح نہ ہوں،رانا تنویر کی تقریر پر ایوان میں قہقہے

فواد چودھری کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا مستقل وزیر بنا دینا چاہئے،اللہ کرے ...
فواد چودھری کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا مستقل وزیر بنا دینا چاہئے،اللہ کرے جوسینی ٹائزر، ماسک اور وینٹی لیٹرزبنائے ہیں وہ آپ کی طرح نہ ہوں،رانا تنویر کی تقریر پر ایوان میں قہقہے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر نے کہاہے کہ کورونا آیا تو فوادچودھری نے بہترین کارکردگی دکھائی،فواد چودھری کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا مستقل وزیر بنا دینا چاہیے،رانا تنویر نے کہاکہ اللہ کرے جوسینی ٹائزر، ماسک اور وینٹی لیٹرزبنائے ہیں وہ آپ کی طرح نہ ہوں،ن لیگی رہنما رانا تنویر کی بات پر ایوان میں قہقہے بلند ہو گئے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ضمنی بجٹ میں اعدادوشمار جعلی ہیں،دو سال ہوگئے حکومت کو یہ ان کی بیڈ گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے،لگتا ہے ہر کسی نے اپنی پنسل اٹھائی اور لکھنا شروع کر دیا،ن لیگی رہنما رانا تنویرنے کہاکہ انسداد منشیات نے اربوں روپے کی ضمنی گرانٹ مانگ لی ہے، انسداد منشیات کی کارکردگی صرف راناثنااللہ کی گرفتاری ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -