بلاول کی تقریر بچپنا لگتی ہے ن لیگ کا ایجنڈا عمران خان سے چھٹکارہ ہے،شاہ محمود قریشی

بلاول کی تقریر بچپنا لگتی ہے ن لیگ کا ایجنڈا عمران خان سے چھٹکارہ ہے،شاہ ...
بلاول کی تقریر بچپنا لگتی ہے ن لیگ کا ایجنڈا عمران خان سے چھٹکارہ ہے،شاہ محمود قریشی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے سمارٹ لاک ڈاؤن پر تنقید کی،بلاول کی تقریر بچپنا لگتی ہے ن لیگ کا ایجنڈا عمران خان سے چھٹکارہ ہے،بلاول بھٹو کی تنقید ن لیگ نے ہضم کرلی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ کچھ قوتیں پاکستان میں استحکام نہیں دیکھنا چاہتیں،جب بھی پاکستان استحکام کی جانب بڑھتا ہے یہ قوتیں رخنہ اندازی کرتی ہیں، جب ہم کشمیر کے مسئلے کو اٹھاتے ہیں تو یہ قوتیں سرگرم ہوجاتی ہیں،معیشت کو آگے بڑھانے لگتے ہیں تویہ قوتیں عدم استحکام کیلئے آجاتی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے ،ہمارے جوانوں نے جان قربا ن کرکے دہشت گردی کے عفریت کو شکست دی ،پہلے بھی سلیپر سیلز کے متحرک ہونے کا عندیہ دیا تھا،ہمیں حالات کوسنجیدگی سے سمجھناہوگا،مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کوسمجھناہوگا،اپوزیشن کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کرنا چاہتا تھا لیکن توجہ بجٹ پررکھی۔

افغانستان میں امن سے بھارت کی اہمیت کم ہوجائےگی،بھارت افغانستان میں امن نہیں چاہتا،اپوزیشن جماعتوں کو بھارتی سازشوں کو سمجھنا چاہئے ،بھارت کوچین سے منہ کی کھانا پڑی،بھارت اپنے عوام کی توجہ پاکستان کی طرف موڑناچاہتاہے،بلاول کوجوکہناتھاکرناتھاوہ کہہ لیا،اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہے،بلاول بھٹو نے قیاس آرائیوں سے کام لیا،اپوزیشن نے وزیراعظم کے سمارٹ لاک ڈاؤن پر تنقید کی،بلاول کی تقریر بچپنا لگتی ہے ن لیگ کا ایجنڈاا عمران خان سے چھٹکارہ ہے،بلاول بھٹو کی تنقید ن لیگ نے ہضم کرلی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -