کل فاطمہ بھٹو کی کتاب کی بات ہوئی ،مجھے صرف ریحام خان کی کتاب لے کرآنے کی اجازت دی جائے ،عبدالقادر پٹیل

کل فاطمہ بھٹو کی کتاب کی بات ہوئی ،مجھے صرف ریحام خان کی کتاب لے کرآنے کی ...
کل فاطمہ بھٹو کی کتاب کی بات ہوئی ،مجھے صرف ریحام خان کی کتاب لے کرآنے کی اجازت دی جائے ،عبدالقادر پٹیل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہاہے کہ کل فاطمہ بھٹو کی کتاب کی بات ہوئی ،آپ 10 کتابیں لے آئیں،مجھے صرف ریحام خان کی کتاب لے کرآنے کی اجازت دی جائے ۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ کل ایک سینئر پارلیمنٹرین نے کہا مرجائیں گے آئیڈیالوجی نہیں بدلیں گے ،کونسی آئیڈیالوجی؟۔

عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ کل فاطمہ بھٹو کی کتاب کی بات ہوئی ،آپ 10 کتابیں لے آئیں،مجھے صرف ریحام خان کی کتاب لے کرآنے کی اجازت دی جائے ،انہوں نے کہاکہ کل یہاں مناظرے کی بات ہوئی اور اس نے کی جس نے ایک دن میں 4 پیپردیئے،میں مناظرے اورچیلنج کیلئے تیارہوں،فاضل ممبراپنے حلقے کی سیٹ خالی کریں میں وہاں سے الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہوں ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا تھاکہ عمران خان کو چیلنج کرنے والے ان کے سپاسی کا سامنا نہیں کر سکتے ،عمران خان کو چیلنج کرنے والا پھرایوان سے بھاگ گئے وفاقی وزیر مراد سعید نے بھی اپوزیشن کو مناظرے کا چیلنج کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھر میں جس حلقے سے چاہیں بلاول الیکشن لڑیں میں مقابلے میں الیکشن لڑنے کو تیار ہوں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -