"حملہ آوروں کو کراچی سے سپورٹ حاصل تھی، کسی ایک تنظیم نے حملہ نہیں کیا بلکہ۔۔۔" سٹاک ایکسچینج حملہ، کراچی پولیس نے سب کچھ بتا دیا

"حملہ آوروں کو کراچی سے سپورٹ حاصل تھی، کسی ایک تنظیم نے حملہ نہیں کیا ...

  

کراچی (ویب ڈیسک) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی پہلے سے تھریٹ تھی، تھریٹ کی وجہ سے سیکیورٹی بھی بڑھائی گئی تھیں۔

جیو نیوز کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا کہ حملہ آوروں کو کراچی سے سپورٹ حاصل تھی۔انہوں نے کہا کہ کسی ایک تنظیم کی جانب سے یہ حملہ نہیں کیا گیا، چینی قونصلیٹ اور پی ایس ایکس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ایک ہی لگتا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ دونوں حملوں کی کافی چیزیں مماثلت رکھتی ہیں، مختلف سلیپر سیل ایکٹیو دکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حملے کے وقت حملہ آوروں کے ساتھ بیک اپ پر کوئی موجود نہیں تھا، حملہ آوروں سے ملنے والے اسلحے اور ایمونیشن سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -