منشیات فروشی کاسہولت کارسعید غنی کابھائی عزیر بلوچ کو فریال تالپور ہدایات دیتی تھیں،علی زیدی کی پی پی قیادت پر تنقید

منشیات فروشی کاسہولت کارسعید غنی کابھائی عزیر بلوچ کو فریال تالپور ہدایات ...
منشیات فروشی کاسہولت کارسعید غنی کابھائی عزیر بلوچ کو فریال تالپور ہدایات دیتی تھیں،علی زیدی کی پی پی قیادت پر تنقید

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر بحری امور علی زیدی نے پیپلزپارٹی کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ نثار مورائی نے 3قتل کرنے کا اعتراف کیا،جے آئی ٹی کے مطابق فشریزمیں عہدہ پر فریال تالپور نے دیا،جے آئی ٹی میں کہاگیا عزیربلوچ کو فریال تالپور ہدایات دیتی تھیں، منشیات فروشی کاسہولت کارسعید غنی کابھائی ہے۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے قومی اسمبلی اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں رائٹ اور لیفٹ کی سیاست کرنے کادرس نہیں دیاگیا،ہم احساس کی سیاست اور احساس کی بات کرتے ہیں،عمران خان پر فلمیں بنی ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہم پر ایک روپے کی کرپشن ثابت کرکے دکھادیں،ہم اپنے بچوں کو حلال رزق کھلاتے ہیں،وزیراعظم کے ایک بیان پر تنقید ہوئی اور شور مچایاگیا۔

علی زیدی نے کہاکہ مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی کیا کہتی ہیں ؟،ثبوت کےساتھ بتاؤں گابھٹو کی جماعت لوٹ مار کی جماعت کیسے بنی؟،دہشت گردی کا آغاز1981سے ہوا،1989 میں پی آئی اے کا جہاز کیسے اغوا ہو کر افغانستان لے جایاگیا کیاوہ دہشتگردی نہیں تھی ، نصیر اللہ بابر سے متعلق کہاگیا اس نے طالبان بنائے وہ پارلیمان کا حصہ تھے ۔

پیپلزپارٹی کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے علی زیدی نے کہاکہ نثار مورائی نے 3قتل کرنے کااعتراف کیا،جے آئی ٹی کے مطابق فشریزمیں عہدہ پر فریال تالپور نے دیا،جے آئی ٹی میں کہاگیا عزیربلوچ کو فریال تالپور ہدایات دیتی تھیں،منشیات فروشی کاسہولت کارسعید غنی کابھائی ہے،انہوں نے کہاکہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے ڈیڑھ ارب روپے کے اثاثے ڈکلئیر کیے،2016 میں بلاول بھٹونے ساڑھے 5 لاکھ روپے ٹیکس دیا،علی زیدی نے کہاکہ میری دعاہے میرابیٹامیرے لیڈر جیسے کام کرے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -