گوجرانوالہ میں دولہے نے شادی کے اگلے ہی روز نئی نویلی دلہن کو تین لاکھ روپے میں بیچ دیا پھر کیا ہوا ؟ انتہائی شرمناک انکشاف

گوجرانوالہ میں دولہے نے شادی کے اگلے ہی روز نئی نویلی دلہن کو تین لاکھ روپے ...
گوجرانوالہ میں دولہے نے شادی کے اگلے ہی روز نئی نویلی دلہن کو تین لاکھ روپے میں بیچ دیا پھر کیا ہوا ؟ انتہائی شرمناک انکشاف

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئے روز ایسے ایسے واقعا ت سامنے آتے ہیں کہ انسا ن کی روح ہی کانپ جاتی ہے تاہم آج گوجرانوالہ میں نئی نویلی دلہن کو مبینہ طور پر شادی کے اگلے ہی روز فروخت کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ گوجرانوالہ میں نوجوان نے شادی کے ایک روز بعد دلہن کو مبینہ طور پر فروخت کر دیا تاہم لڑکی تین ہفتوں کے بعد لاہور سے بھاگ کر واپس گھر پہنچ گئی ہے ۔لڑکی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروایا ہے کہ ملزم عثمان گھمانے کے بہانے لاہور لے کر گیا تھا جہاں اس نے مجھے تین لاکھ روپے میں فروخت کر دیا ۔

ڈی ایس پی نواز سیال نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروانے کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیاہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے جنہیں جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا ۔ تاہم اب اطلاعات ہیں کہ پولیس نے مرکزی ملزم عثمان سمیت تین افراد کو گرفتار کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

مزید :

جرم و انصاف -