اتحادیوں کی ناراضی یا کوئی اور وجہ ؟ وزیراعظم نے 2بڑوں کو پنجاب میں نمبر ز آف گیم پورے رکھنے کا ٹاسک دیدیا

اتحادیوں کی ناراضی یا کوئی اور وجہ ؟ وزیراعظم نے 2بڑوں کو پنجاب میں نمبر ز آف ...
اتحادیوں کی ناراضی یا کوئی اور وجہ ؟ وزیراعظم نے 2بڑوں کو پنجاب میں نمبر ز آف گیم پورے رکھنے کا ٹاسک دیدیا

  

لاہور(آئی این پی) اتحادیوں کی ناراضگی، سیاسی جوڑ توڑ شروع، پنجاب میں نمبر گیمز پوری رکھنے کا ٹاسک بڑوں کے سپرد، پارٹی کے ناراض ارکان کے تحفظات بھی دور کرنے کے لئے رابطے شروع، ن لیگ کے ناراض ارکان پر بھی حکومت نے نظریں جما لیں،وزیر اعظم نے گورنر پنجاب اور وزیراعلی کو ٹاسک دیدیا۔

روزنامہ پاکستان کے مطابق تحادیوں کی ناراضگی اور سیاسی جوڑ توڑ شروع ہوگئی، پنجاب میں نمبر گیمز ہر صورت پوری رکھنے کا ٹاسک بڑوں کے سپرد کردیا گیا ہے۔پارٹی کے ناراض ارکان کے تحفظات بھی دور کرنے کیلئے رابطے شروع کر دیئے گئے اور ن لیگ کے ناراض ارکان پر بھی حکومت نے نظریں جما لی ہیں۔ پنجاب میں حکومت نے کسی بھی متوقع صورتحال سے بچنے کیلئے حکمت عملی مرتب کرنا شروع کردی ہے ا ور نمبر گیمز پوری رکھنے کی حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے۔ نمبر گیم پوری رکھنے کا ٹاسک گورنر پنجاب چودھری سروراور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے سپرد کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -