پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب ، کتنے بھارتی سفارتکار واپس روانہ ہو گئے ؟ جانئے

پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب ، کتنے بھارتی سفارتکار واپس روانہ ہو گئے ؟ ...
پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب ، کتنے بھارتی سفارتکار واپس روانہ ہو گئے ؟ جانئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی سفارتکاروں سمیت ہائی کمیشن کے 38 اہلکار پاکستان سے واپس بھارت روانہ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی ہائی کمشنر کے اسٹاف میں 50 فیصد کمی کے احکامات کے بعد بھارتی سفارتکاروں سمیت ہائی کمیشن کے 38 اہلکار پاکستان سے واپس بھارت روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 38 بھارتی شہریوں میں 6 بھارتی سفارتکار بھی شامل ہیں، تمام افراد واہگہ سے اٹاری سرحد پار کریں گے۔

دوسری جانب 100 پاکستانی بھی نئی دہلی سے واہگہ کے راستے واپس ا?ئیں گے، واپس آنے والے پاکستانیوں میں ہائی کمیشن اہلکاروں کے اہلخانہ بھی شامل ہیں، بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کے عملے کو نصف کرنے کا حکم دیا تھا جس کے ردعمل میں پاکستان نے بھی اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کو 7 روز کے اندر نصف کرنے کی ہدایت کی تھی۔

مزید :

قومی -