لاہور بار کو سابق وزیر قانون فروغ نسیم نے ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کردیا

لاہور بار کو سابق وزیر قانون فروغ نسیم نے ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کردیا
لاہور بار کو سابق وزیر قانون فروغ نسیم نے ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کردیا

  

لاہور(نامہ نگار) لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر جی اے خان طارق نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سابق وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران حکومتی عہدے داروں نے یقینی دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وکلا ء کے خلاف کسی قسم کی قوانین میں ترمیم نہیں ہوں گی۔

روزنامہ پاکستان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور بیرسٹر فروغ نسیم نے لاہور بار کے صدر جی اے خان طارق کو ایک کروڑ روپے کا چیک بھی دیا،اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت وکلا ءکی فلاح و بہبود کے لیے موثر اقدامات کررہی ہے جبکہ سابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ وکلا ءہمارا حصہ ہیں،خود ایک وکیل ہوں بار کے ساتھ مل کرقانون کی حکمرانی کے لئے کام کرتے رہے گے۔

صدر لاہور بار نے حکومتی عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا ہے کہ قانونی حق کے لئے وکلا ءحکومت کے ساتھ ہیں،اس موقع پر صدر لاہور بار جی اے خان طارق،جنرل سیکرٹری ریحان خاں،سلطان محمود شامل تھے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -