حکومت نے سی پیک بزنس کونسل کی تشکیل نوکردی،عبدالرزاق داﺅد چیئرمین،عاصم سلیم باجوہ رکن مقرر،اسد عمرکو سی پیک بزنس کونسل سے نکال دیاگیا

حکومت نے سی پیک بزنس کونسل کی تشکیل نوکردی،عبدالرزاق داﺅد چیئرمین،عاصم ...
حکومت نے سی پیک بزنس کونسل کی تشکیل نوکردی،عبدالرزاق داﺅد چیئرمین،عاصم سلیم باجوہ رکن مقرر،اسد عمرکو سی پیک بزنس کونسل سے نکال دیاگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے سی پیک بزنس کونسل کی تشکیل نوکردی،مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد کونسل کے چیئرمین ہوں گے جبکہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کو کونسل کا رکن مقررکردیاگیا،وفاقی وزیر منصوبہ بندی کو سی پیک بزنس کونسل سے نکال دیاگیا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق سی پیک بزنس کونسل سے سیکرٹری منصوبہ بندی اور سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ کی رکنیت بھی ختم کردی،سی پیک بزنس کونسل کی تشکیل نوکانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

ایگزیکٹو ڈی جی سرمایہ کاری بورڈاور پراجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک کی رکنیت بھی ختم کردی،سی پیک بزنس کونسل 15 ارکان پر مشتمل ہوگی ،جس میں3 ارکان سرکاری اور12 نجی شعبے سے ہوں گے ،کونسل میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ بھی شامل ہیں،سی پیک بزنس کونسل حکومت اورپرائیویٹ سیکٹر کے درمیان مشاورتی کونسل کاکردار ادا کرے گی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -