انگلینڈ میں ہونے والے قومی سکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس آ گئیں

انگلینڈ میں ہونے والے قومی سکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس آ گئیں
انگلینڈ میں ہونے والے قومی سکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلش ٹیم کیخلاف سیریز کیلئے انگلینڈ کی سرزمین پر پہنچنے والے قومی سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے تمام اراکین کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو چارٹرڈ طیارے میں مانچسٹر کیلئے اڑان بھرنے والے 18 کرکٹرز اور 11 سپورٹس سٹاف اراکین پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد لاہور کے مقامی ہوٹل میں بنائے جانے والے بائیوسیکیور ماحول میں آ گئے تھے، یہاں پر دوسری ٹیسٹنگ میں منفی آنے کے بعد ان کو چارٹرڈ طیارے پر سوار گیا جو مانچسٹر پہنچے جہاں گزشتہ روز ان سب کے کورونا ٹیسٹ لئے گئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ اراکین کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آ گئی ہیں جبکہ وقاریونس اور کلف دیکن کے رزل تاخیر سے موصول ہوں گے تاہم امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ان دونوں کے ٹیسٹ بھی منفی ہی آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے کرکٹرزمیں ایک تشویش کی لہر موجود تھی کیونکہ پاکستانی سکواڈ ووسٹر میں 14 روز کا قرنطینہ کر رہا ہے لیکن سب ہی اپنے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس کے شدت سے منتظر تھے اور اب تمام کھلاڑیوں کو رپورٹس منفی ہونے کی صورت میں خوشخبری بھی مل گئی ہے۔

مزید :

کھیل -