ایف بی آر نے اعزازیے اور ریوارڈ کی رقم واپس لینے کے احکامات جاری کردیئے

ایف بی آر نے اعزازیے اور ریوارڈ کی رقم واپس لینے کے احکامات جاری کردیئے
ایف بی آر نے اعزازیے اور ریوارڈ کی رقم واپس لینے کے احکامات جاری کردیئے

  

لاہور(آئی این  پی) ایف بی آر نے اعزازیے اور ریوارڈ کی رقم واپس لینے کے احکامات جاری کردیئے، لاہور سمیت ملک بھر کے چیف کمشنرز اور چیف کلکٹرز کو رقم واپس لے کر فنڈز فورا سرینڈر کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو سروس کے افسروں کودیئے گئے اعزازیے اور ریوارڈ کی رقم واپس لینے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ایف بی آر نے چیف کلکٹرز اور چیف کمشنرز سے رقم واپس کرنے کی ہدایات پر عملدرآمد کی رپورٹ بھی فی الفور طلب کرلی ہے۔ سیکنڈ سیکرٹری راغب حسین زیدی نے فنڈز فی الفور سرینڈر کرنے کیلئے سرکلر جاری کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -