کورونا وائرس کا شکار ہونے پر نووک جوکووچ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہونے کا انکشاف مگر کیوں؟ حیران کن خبر آ گئی

کورونا وائرس کا شکار ہونے پر نووک جوکووچ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ...
کورونا وائرس کا شکار ہونے پر نووک جوکووچ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہونے کا انکشاف مگر کیوں؟ حیران کن خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بلغراد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کا شکار ہونے والے دنیا کے نمبر ون ٹینس پلیئر نووک جوکووچ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نووک جوکووچ نے عالمگیر وباءکورونا وائرس کے باوجود نمائشی ٹینس ایونٹس کا انعقاد کیا تھا جس کی وجہ سے ان سمیت اہلیہ اور کئی کھلاڑی بھی وائرس کا شکار ہوگئے تھے اور تب سے ہی وہ، ان کی اہلیہ اور وائرس کا شکار ہونے والے دیگر کھلاڑی از خود قرنطینہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کا شکار ہونے والے جوکووچ نے وباءکے دنوں میں نمائشی ٹینس ایونٹس کے انعقاد پر معافی تو مانگ لی مگر انہیں بدستور لوگوں کے غصے کا سامنا ہے اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں اور ایک دیوار پر بھی اس حوالے سے تحریری لکھی پائی گئی ہے۔

مزید :

کھیل -