وفاقی بیوروکریسی میں تین اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے

وفاقی بیوروکریسی میں تین اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے
وفاقی بیوروکریسی میں تین اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے

  

لاہور (خبر نگار) وفاقی بیوروکریسی میں تین اعلی افسران کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں جس میں سابق چیف سیکرٹری پنجاب محمد یوسف نسیم کھوکھر کو سیکرٹری داخلہ پاکستان تعینات کر دیا گیا ہے۔

میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کے ریٹائرڈ ہونے پر سیکرٹری داخلہ پاکستان کا عہدہ خالی تھا۔نئے سیکرٹری داخلہ پاکستان محمد یوسف نسیم کھوکھر اس سے قبل وفاقی سیکرٹری تجارت کے عہدے پر تعینات تھے۔

سیکرٹری ڈویژن محمد عرفان علی کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ عمر رسول کو وفاقی سیکرٹری پاور ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔جبکہ وفاقی سیکرٹری تجارت کی بھی نئے سرے سے تعنیاتی کردی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -