پنجاب میں لاک ڈاون کی مدت بڑھا دی گئی،کون کونسے کاروبار کھلیں رہیں گے؟جانئے

پنجاب میں لاک ڈاون کی مدت بڑھا دی گئی،کون کونسے کاروبار کھلیں رہیں گے؟جانئے
پنجاب میں لاک ڈاون کی مدت بڑھا دی گئی،کون کونسے کاروبار کھلیں رہیں گے؟جانئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکریڑی پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ پنجاب میں تمام کاروباری مقامات صبح 9 سے شام 7 بجے تک، سوموار تا جمعہ کھلے رہیں گے،نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا، 15جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ، پارک اور سینما ہال بدستور بند رہیں گے اورسماجی و مذہبی اجتماعات، کھیل کی سرگرمیوں کے لیے اکٹھ کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل سٹور، پنکچر شاپ، آٹا چکی تندور، زرعی ورکشاپس 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہو گی،کال سنٹرز کو 50 فی صد سٹاف کے ساتھ کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی۔کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہابین الاضلاع ٹرانسپورٹ 24 گھنٹے چلنے کی اجازت ہو گی،گروسری اور کریانہ سٹور صبح 9 سے شام 7 تک، ہفتہ بھر کھلے رہیں گے۔ سیکریڑی پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرکا کہنا تھا کہ تمام چرچ صرف اتوار کو صبح 7 سے شام 5 بجے تک عبادت کے لیےکھلے رہیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -