بھارت میں پابندی، ٹک ٹاک ایپ بھی میدان میں آگئی

بھارت میں پابندی، ٹک ٹاک ایپ بھی میدان میں آگئی
بھارت میں پابندی، ٹک ٹاک ایپ بھی میدان میں آگئی

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی حکومت کی جانب سے ٹک ٹاک سمیت چین کی 59 موبائل ایپس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس حکومتی پابندی کے بعد ٹک ٹاک انتظامیہ کا موقف بھی سامنے آگیا۔

ٹک ٹاک انڈیا کے سربراہ نکھل گاندھی کا کہنا ہے کہ ہم حکومتی حکم پر عملدرآمد کیلئے کام کر رہے ہیں، ٹک ٹاک نے انڈیا کے کسی صارف کی معلومات چین سمیت کسی ملک کو فراہم نہیں کیں، ہمیں وضاحت اور جواب کیلئے طلب کیا گیا ہے، ہم حکومت کے سامنے اپنا موقف پیش کریں گے۔

خیال رہے کہ لداخ کی گلوان وادی میں چین بھارت جھڑپ کے نتیجے میں 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد مودی سرکار نے پیر کے روز چین کی 59 موبائل ایپس پر پابندی عائد کی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -سائنس اور ٹیکنالوجی -