ایپل نے آئی او ایس کے نئے ورژن کا اعلان کر دیا، دھوم مچا دی

ایپل نے آئی او ایس کے نئے ورژن کا اعلان کر دیا، دھوم مچا دی
ایپل نے آئی او ایس کے نئے ورژن کا اعلان کر دیا، دھوم مچا دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کارپوریشن نے اپنی آن لائن ڈویلپرز کانفرنس میں جدید ترین آپریٹنگ سسٹم ”آئی او ایس 14“ کا اعلان کردیا ہے جسے نئے آئی فون، میک بک اور آئی پیڈ کا لازمی حصہ بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اس نئے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 14 میں جہاں ہوم سکرین کو تبدیل کیا گیا ہے وہیں گفتگو کا فوری ترجمہ کرنے والی ایپ کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ آئی او ایس 14 آپریٹنگ سسٹم اب تک محدود پیمانے پر آزمایا جاچکا ہے جسے چند ماہ بعد نئے آئی فون کا حصہ بنا دیا جائے گا جن کی آمد ستمبر یا اکتوبر تک متوقع ہے۔

ایپ کے ذریعے گفتگو کے تیز رفتار اور درست ترجمے کیلئے مصنوعی ذہانت کی جدید ترین تکنیکوں سے استفادہ کیا گیا ہے۔ نیوی گیشن کو باسہولت اور تیز رفتار بنانے کی غرض سے اس میں ہوم سکرین پر ”ایپلی کیشن لائبریری“ متعارف کروائی گئی ہے جس میں تمام ایپس ایک ہی پیج پر ڈسپلے کی جائیں گی جبکہ وہ ہوم سکرین پر بھی جگہ نہیں گھیریں گی۔

علاوہ ازیں ”ایپ کلپس“ کے نام سے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے بعض ایپس کو ڈاؤن لوڈ/ انسٹال کئے بغیر ہی، محدود فیچرز کے ساتھ استعمال کیا جاسکے گا جن میں کم رقم والی ادائیگیاں بھی شامل ہیں۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -