”جنر ل مشرف کی حکومت بری نہیں تھی “قومی اسمبلی میں عمران خان سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں بیان

”جنر ل مشرف کی حکومت بری نہیں تھی “قومی اسمبلی میں عمران خان سابق صدر پرویز ...
”جنر ل مشرف کی حکومت بری نہیں تھی “قومی اسمبلی میں عمران خان سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں بیان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جنرل مشرف کی حکومت بری نہیں تھی لیکن این آراو دیا وہ ٹھیک نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کچھ پلان بنانا پڑے گا، حکومت کے وہ ادارے جو مسلسل نقصان کررہے ہیں انہیں ٹھیک کرناہوگا، ان اداروں میں بجلی کے بقایاجات سب سے بڑا عذاب بنا ہوا ہے، ہم اداروں میں بڑی بڑی تبدیلیاں کرنے کو تیار ہیں، جب بھی تبدیلیاں لائیں گے مزاحمت آئے گی، ان بہت سے اداروں میں مافیاز بیٹھے ہیں۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک اصلاحات نہیں کریں گے ملک نہیں چلے گا، اس سے نہیں ڈرنا ہوگا کہ ہڑتال ہوجائے گی۔عمران خان نے کہا کہ اسٹیل ملز میں 34 ارب روپیہ بند مل کے ملازمین کو تنخواہوں کا دے دیا گیا، جس پیپلزپارٹی نے اسٹیل ملز تباہ کی وہ اس کی بحالی کی باتیں کرتی ہے۔

مزید :

قومی -