کورونا ٹیسٹ دوسری بار منفی آنے پر 6 کھلاڑی انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کرنے کے اہل قرار، یہ کون سے کھلاڑی ہیں؟ تمام تفصیلات منظرعام پر آ گئیں

کورونا ٹیسٹ دوسری بار منفی آنے پر 6 کھلاڑی انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کرنے کے ...
کورونا ٹیسٹ دوسری بار منفی آنے پر 6 کھلاڑی انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کرنے کے اہل قرار، یہ کون سے کھلاڑی ہیں؟ تمام تفصیلات منظرعام پر آ گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کا ٹیسٹ دوسری مرتبہ منفی آنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے مزید 6 کھلاڑی ووسٹر میں قومی سکواڈ کو جوائن کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق فخر زمان، محمد حسنین، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض کے 3روز میں کورونا کے 2 ٹیسٹ منفی آگئے ہیں لہٰذا یہ تمام کھلاڑی اب ووسٹر شائر میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرنے کے اہل ہیں۔

ان کھلاڑیوں کی ری ٹیسٹنگ 29 جون بروز پیر کو ہوئی تھی اس سے قبل 26 جون کو ہونے والی ٹیسٹنگ میں بھی ان 6 کھلاڑیوں کے کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آئے تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ اب ان تمام کھلاڑیوں کے سفر کے انتظامات کا آغاز کررہا ہے اور اس حوالے سے روانگی کی تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔

مزید :

کھیل -