موجودہ حکومت کی پلاننگ، آمدنی اور ٹیکس جمع کرنے کا طریقہ کار۔۔۔شازیہ مری نے ایسی بات کہہ دی کہ ایف بی آر حکام بھی تذبذب کا شکار ہو جائیں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شازیہ عطاءمری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی پلاننگ، آمدنی اور ٹیکس جمع کرنے کا طریقہ کار تصوراتی ہے، جس وجہ سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ایف بی آر نے اپنے پچھلے سال جمع کیے ٹیکس سے کم ٹیکس جمع کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ عطاءمری نے کہا کہ آئین میں بہت سی شقیں عوامی فلاح اور صوبوں کو مضبوط بنانے کیلئے ہیں، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ موجودہ حکومت ان شقوں پر عمل تک نہیں کرتی۔انہوں نےکہاکہ موجودہ حکومت کی پلاننگ،آمدنی اورٹیکس جمع کرنےکاطریقہ کارتصوراتی ہے،جس وجہ سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ایف بی آر نےاپنے پچھلے سال جمع کیے ٹیکس سے کم ٹیکس جمع کیاہے۔