شوگر ملز کی جانب سے 70 روپے کی آفر کے باوجود یوٹیلٹی سٹورز نے مہنگی چینی خرید لی، 50 کروڑ کا ٹیکا لگا دیا

شوگر ملز کی جانب سے 70 روپے کی آفر کے باوجود یوٹیلٹی سٹورز نے مہنگی چینی خرید ...
شوگر ملز کی جانب سے 70 روپے کی آفر کے باوجود یوٹیلٹی سٹورز نے مہنگی چینی خرید لی، 50 کروڑ کا ٹیکا لگا دیا

  

اسلام آبا د(ڈیلی پاکستان آن لائن) شوگر ملز کی جانب سے 70 روپے فی کلو کے حساب سے چینی فراہم کرنے کی پیشکش کے باوجود یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ نے مہنگی چینی خرید کر قومی خزانے کو 50 کروڑ روپے کا ٹیکا لگادیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شوگر ملز نے یوٹیلٹی سٹورز کو 70 روپے فی کلو کے حساب سے چینی فروخت کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ نے 78 ہزار میٹرک ٹن چینی 78 روپے 33 پیسے فی کلو کے حساب سے خرید لی جس سے قومی خزانے کو 50 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ شوگر ملز نے 70 روپے کے حساب سے چینی کی پیشکش 25 جون تک کی تھی۔ اس وقت کے دوران ٹینڈر کے ذریعے چینی کی خریداری ممکن نہیں تھی اس لیے پہلے سے کھولے گئے ٹینڈرز پر چینی خریدی گئی ہے۔

مزید :

بزنس -علاقائی -اسلام آباد -