جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو دھمکی دینے والے علامہ افتخارالدین نے سپریم کورٹ سے بڑی درخواست کردی

جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو دھمکی دینے والے علامہ افتخارالدین نے سپریم کورٹ سے ...
جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو دھمکی دینے والے علامہ افتخارالدین نے سپریم کورٹ سے بڑی درخواست کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکی دینے والے علامہ افتخارالدین نے سپریم کورٹ میں معافی نامہ جمع کرادیا۔

علامہ افتخارالدین کی جانب سے جمع کرائے معافی نامے میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے کہے پر غیر مشروط معافی مانگتے اور خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتے ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انہوں نے اپنے معافی نامے میں کہا ہے کہ نہ تو انہوں نے ویڈیو بنائی اور نہ ہی وائرل کی ہے، عدالت کو تکریم کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔

دوسری جانب علامہ افتخارالدین کو انسداد دہشتگردی عدالت نے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔ اُدھر  دھمکی آمیز بیان کی ویڈیو بناکر  سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والا اکبر نامی نوجوان بھی ایف آئی اے میں پیش ہوگیا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -