وزیراعلیٰ پنجاب کا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا اعلان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری کسے بنایا گیا اور ایڈیشنل آئی جی ساﺅتھ کسے مقرر کیا گیا ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

وزیراعلیٰ پنجاب کا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا اعلان، ایڈیشنل چیف ...
وزیراعلیٰ پنجاب کا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا اعلان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری کسے بنایا گیا اور ایڈیشنل آئی جی ساﺅتھ کسے مقرر کیا گیا ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے باضابطہ طور پر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا اعلان کر دیا ہے اور زاہد زمان کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا پہلا ایڈیشنل چیف سیکرٹری جبکہ انعام غنی کو ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ مقرر کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سردار عثمان بزدار نے یہ اعلان پنجاب اسمبلی میں خطاب کے دوران کیا اور کہا کہ ملتان میں پولیس بیوروکریسی اور بہاولپور میں سول بیوروکریسی کاسیٹ اپ قائم کیا گیا ہے۔ ملتان میں ایڈیشنل آئی جی پولیس اور بہاولپور میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی تعیناتی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ یکم جولائی سے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے اپنا ایک بڑا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایک ارب پچاس کروڑ مختص کر دیئے گئے ہیں۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت جو کہتی ہے کرکے دکھاتی ہے، اس سیکرٹریٹ کے قیام سے جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے میں مدد ملے گی، جنوبی پنجاب کے لئے 33 فیصد بجٹ کی رنگ فینسنگ کی گئی ہے۔