شیخ رشید کےاختر مینگل کے خلاف توہین آمیز الفاظ،حامدمیرنےایسی بات کہہ دی کہ وزیراعظم عمران خان بھی سوچ میں پڑ جائیں گے 

شیخ رشید کےاختر مینگل کے خلاف توہین آمیز الفاظ،حامدمیرنےایسی بات کہہ دی کہ ...
شیخ رشید کےاختر مینگل کے خلاف توہین آمیز الفاظ،حامدمیرنےایسی بات کہہ دی کہ وزیراعظم عمران خان بھی سوچ میں پڑ جائیں گے 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد  کی جانب سے سردار اختر مینگل کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر معروف اینکر پرسن اور سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آگئے،ایسی بات کہہ دی کہ وزیر اعظم عمران خان بھی سوچ میں پڑ جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار اور صحافی حامد میر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی سردار اختر مینگل بارے میڈیا سے کی جانے والی گفتگو کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کے اس وزیر کا لب و لہجہ بتا رہا ہےکہ وہ چاہتاہےکہ اختر مینگل کبھی دوبارہ اس حکومت کے اتحادی نہ بنیں،اس توہین آمیز لہجے سے عمران خان کو فائدہ نہیں نقصان ہو گا۔

یاد رہے کہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ""کچھ نہیں ہونےجارہا،عمران خان مدت پوری کریںگے،حزب اختلاف اور حکمرانوں کے درمیان بہتر راستے بننے جا رہے ہیں،اختر مینگل کہیں نہیں جاتا، بہت سارے اختر مینگلوں کو جانتا ہوں ایم ایل ون خواب تھا، آرمی چیف، حفیظ شیخ، عاصم سلیم باجوہ نے کامیاب بنایا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -