چین سے پریشان بھارت پر ایک اور جگہ سے حملہ ہوگیا

چین سے پریشان بھارت پر ایک اور جگہ سے حملہ ہوگیا
چین سے پریشان بھارت پر ایک اور جگہ سے حملہ ہوگیا

  

آگرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں ایک بار پھر ٹڈی دل کے حملے نے کھڑی فصلیں اجاڑ دیں، پیر کو ٹڈی دل نے آگرہ کے 35 دیہاتوں میں تباہی مچائی ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق ٹڈل دل پیر کی شام آگرہ کی تحصیلوں فیروز آباد، متھورا، باہ اور پناہٹ میں داخل ہوئی اور اکثر دیہاتوں میں پھیل گئی۔ کسانوں نے ساری رات ٹڈی دل کو بھگانے کے جتن کیے لیکن پھر بھی یہ 35 دیہاتوں میں بیٹھ گئی۔

محکمہ زراعت کی جانب سے ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے سپرے بھی کیا گیا لیکن یہ بے سود رہا اور اس نے کوئی اثر نہیں دکھایا۔ ٹڈی دل کے حملے کی وجہ سے باجرے کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -