اٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کردیا ،اب سی ڈی 70اور سی جی125موٹر سائیکلیں کتنے کی ملیں گی ؟جانئے

اٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کردیا ،اب سی ڈی 70اور سی ...
اٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کردیا ،اب سی ڈی 70اور سی جی125موٹر سائیکلیں کتنے کی ملیں گی ؟جانئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )اٹلس ہونڈا نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 20 ہزار روپے تک اضافہ کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاع یکم جولائی سے ہوگا۔اٹلس ہونڈا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ سی بی 150 ایف جو بہت سے پولیس اہلکار استعمال کرتے ہیں، اب یکم جولائی سے اس کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 500 روپے ہوگی۔کمپنی کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونیوالی سی ڈی 70 کے نرخ بھی 1400 روپے اضافے کے ساتھ 76 ہزار 900 روپے ہوگئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ہونڈا کمپنی کی مشہور زمانہ سی جی 125 کے نرخ 2400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 28 ہزار 900 روپے ہوگئی جبکہ سیلف اسٹارٹ ماڈل کی قیمت 3 ہزار روپے بڑھ کر ایک لاکھ 52 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی۔ہونڈا پاکستان میں موٹر سائیکلوں کا سب سے زیادہ فروخت ہونیوالا برانڈ ہے۔ پاکستان ا?ٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی اے ایم اے) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2019ئ سے مئی 2020ئ تک فروخت ہونیوالی دو اور تین وہیلر گاڑیوں میں ہونڈا کا حصہ 64 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر مذکورہ عرصے میں دو اور تین وہیلر گاڑیوں کے 12 لاکھ 21 ہزار 943 یونٹ فروخت ہوئے جن میں 7 لاکھ 83 ہزار 863 یونٹ ہونڈا کمپنی کے تھے۔

مزید :

بزنس -