" معلوم ہوا منہ کے پیچش کے ذریعے حکومت نہیں چلتی " یورپ میں پی آئی اے پر پابندی پر صحافی کا رد عمل

" معلوم ہوا منہ کے پیچش کے ذریعے حکومت نہیں چلتی " یورپ میں پی آئی اے پر پابندی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپی یونین کی جانب سے پی آئی اے پر 6 ماہ کیلئے پابندی عائد کیے جانے کے بعد سے حکومت کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ صحافی مشرف زیدی نے تو حکومتی وزرا کی بنا سوچے سمجھے بیان بازی کو منہ کا پیچش ہی قرار دے دیا ہے۔

مشرف زیدی نے پی آئی اے پر لگنے والی پابندی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا " معلوم  ہوا کہ حکومت منہ کے پیچش سے بالکل بھی نہیں چلتی۔"

اینکر پرسن ریحان طارق نے اس حوالے سے لکھا " ہماری قومی پرچم بردار ایئر لائن کو یورپ میں اگلے 6 مہینے کیلئے بند کردیا گیا ہے، یہ بہت ہی شرم کی بات ہے۔"

پی ٹی وی کی سابق اینکر مہ پارہ صفدر نے کہا " یورپ نے پاکستان ایر لائنز کی پروازیں چھ ماہ کے لئے معطل کردیں ، یہ سب بزنس اب دوستی ایئر لائنوں کو جائے گا، وزیر ہوا بازی  آپ کو بہت مبارک ہو، پی آئی اے کے تابوت میں ایک اور کیل ٹھونک دی آپ نے، کاش آپ نے بیان دیتے ہوئے اس کے مضمرات کے بارے میں سوچا ہوتا، یہ کام خاموشی سے بھی ہوسکتا تھا۔"

اینکر پرسن طلعت حسین نے اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے نام اور وقار کو ناقابل بیان نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے، اسی طرح " ہم بہتری کی طرف جارہے ہیں" کا دکھاوا بھی چل رہا ہے۔